0

انٹر کے طلبا کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی حکومت نے گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ و طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں