0

بجٹ بحث؛ شہباز شریف کا ڈیری مصنوعات، درآمدی گیس و مشینری پر ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ


اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مہنگائی کے طوفان میں ملک کو برباد کردیاقومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ہمیں امید لگا کر قانون سازی کے لیے اسمبلی بھیجا، گزشتہ چند روز سے ایوان میں جو کچھ ہوا وہ انتہائی تشویشناک تھا۔ اس ایوان کی کارروائی کا ہر روز کا خرچہ کروڑوں روپے ہے جو عوام کی دولت سے خرچ ہوتی ہے۔ ہم یہاں پر لوگوں کے دکھوں پر مرہم رکھنے آئے ہیں، ہم پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے آئے ہیں، ہم یہاں، مزدور ، کسان ، یتیم اور بیوی کی بات کرنے کے لیے آئے ہیں، ہمارا فیصلہ تھا کہ ہماری بات سنی جائے گی تو ہم ان کی بات بھی سنیں، جو کچھ ہوا اس سے ناصرف پاکستان بلکہ پورہی دنیا میں بہت غلط پیغام گیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دنوں میں جو قانون سازی ہوئی ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق نہیں، قانون سازی میں کئی خامیاں ہیں لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی، ہم نے سینیٹ میں اپنا کردار ادا کیا اور اسے روکا۔ اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جس پر اسپیکر نے رولنگ دی کہ حکومت اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو قانونی سازی کے عمل کا جائزہ لے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں