0

بھارتی کورونا وائرس 80 ممالک میں پھیل چکا ہے، عالمی ادارہ صحت


جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی بھارتی قسم یعنی ڈیلٹا ویریئنٹ اب تک 80 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ڈبلیو ایچ او میں کووِڈ 19 سے متعلق تکنیکی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ماریا وان کرخوف کا ایک انٹرویو گزشتہ روز ٹوئٹر پر شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویریئنٹ سمیت، کورونا وائرس کی چار نئی اقسام، اصل کووِڈ 19 وائرس کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ ناول کورونا وائرس کی بھارتی قسم، جسے ڈیلٹا ویریئنٹ کا نام دیا گیا ہے، پچھلے سال بھارت سے پھیلنا شروع ہوئی تھی۔ اسی قسم کو بھارت میں کورونا وائرس کی حالیہ اور تیسری لہر کی وجہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں