0

ریتیلی مٹی کے نیچے سفر کرنے والا سانپ نما روبوٹ


سانتا باربرا: خشکی، سمندر اور ہوا میں روبوٹس غیرمعمولی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تاہم کسی ریگستان کے ریت میں روبوٹ کو داخل کرنا امرِ محال تھا جس کا کامیاب تجربہ امریکی انجینیئروں نے کیا ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سانٹا باربرا اور جارجیا ٹیک نے مشترکہ طور پر ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جس کے اگلے سرے سے اسے آگے بڑھانے والا مٹیریئل باہر نکلتا رہتا ہے۔ اس کے بعد مٹی میں غوطہ لگانے کے لیے وہ اپنے منہ سے ہوا کی بوچھاڑ خارج کرکے مٹی کو ہٹاتا رہتا ہے اور اپنا راستہ بناتے ہوئے آگے بڑھتا رہتا ہے جس کا عملی مظاہرہ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں