0

فاقہ نہ کیجیے، کم کھائیے… زیادہ وزن گھٹائیے


لندن: اگر آپ اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں تو پورا دن فاقہ کرنے سے بہتر ہے کہ کم کھائیے۔ یہ خلاصہ ہے برطانیہ میں ہونے والی نئی تحقیق کا، جس کے نتائج سائنس ٹرانسلیشنل میڈیسن نامی ریسرچ جرنل کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق باتھ یونیورسٹی، برطانیہ میں کی گئی اس تحقیق کیلیے 36 صحت مند افراد بھرتی کیے گئے جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ہر گروپ سے چار ہفتوں تک کچھ خاص غذائی معمولات کی پابندی کروائی گئی: پہلے گروپ نے روزانہ مجموعی طور پر صرف 1500 کیلوریز والی غذا استعمال کی لیکن کسی بھی دن کھانے کا ناغہ نہیں کیا۔ دوسرے گروپ نے ایک دن فاقہ، ایک دن کھانا کے معمول پر عمل کرتے ہوئے اپنے کھانے والے دن میں 3000 کیلوریز والی غذا استعمال کی۔ اگرچہ تیسرے گروپ سے بھی ایک دن فاقہ، ایک دن کھانا پر عمل کروایا گیا لیکن انہیں کھانے والے دن میں 4000 کیلوریز والی غذا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں