0

مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے، وزیراعظم


داسو: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ضلع اپر کوہستان میں دریائے سندھ پر زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پراجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں سستی اور صاف بجلی پیدا ہونے سے ملک کو فائدہ ہوگا، ہمیں بہت پہلے یہ کام کرلینا چاہیے تھا، سستی بجلی ملنے سے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ مہنگی بجلی ہر طرح مہنگائی لے کر آتی ہے، تربیلا اور منگلا ڈیم سے سستی بجلی ملی تھی، 50 سال پہلے صنعتوں کی ترقی کی وجہ ہی سستی بجلی تھی، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ سے سستی بجلی ملنے سے مہنگائی بھی آگے جاکر کم ہوگی اور عوام و صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، بجلی سستی ہونے سے صنعت کاری ہوگی جس سے دولت میں اضافہ ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں