0

نوازشریف پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف ہمارے پیسے واپس کریں اور جہاں مرضی چلے جائیں۔اسکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، ہم نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتے، وہ ہمارے پیسے دیں اور جہاں مرضی ہے چلے جائیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق (ن) لیگ کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا، سڑکوں کی خراب حالت سابق حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں، گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ کی تشکیل کی ضرورت ہے، ہم نے عوام دوست اور تاریخی بجٹ پیش کیا، اور یہاں کی ترقی کے لیے سب سے بڑا حصہ ہماری حکومت نے دیا، گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہے ہیں، اس معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہورہی ہے، سیاحت کہ ترقی کے لیے جتنی فلائٹس چلائی جارہی ہیں ماضی میں مثالیں نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں