0

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ


لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جیمز فالکنر نے 2 وکٹیں حاصل کیں لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اور جیمز فالکنر نے 2 وکٹیں حاصل کیںابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم ترین میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پچھلے میچ کے ہیرو شان مسعود پہلے ہی اوور کی پہلی گیند پر ہی کھاتہ کھولے بغیر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔کپتان محمد رضوان بھی 15 رنز ہی بناسکے، جانسن چارلس 10 رنز بنانے کے بعد راشد خان کا شکار بنے۔ ریلی روسوو صہیب مقصود کیساتھ اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد 29 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ صہیب مقصود نے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں