0

شہبازشریف کا پارٹی پر کنٹرول نہیں فیصلے مریم نواز کرتی ہیں، فواد چوہدری


کراچی: وفاقی وزیراطلاعت فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کا اپنی پارٹی پر کنٹرول نہیں، فیصلے نوازشریف اور مریم نواز کرتے ہیں۔کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان الیکشن میں شفافیت لانے کے لئے اصلاحات چاہتے ہیں، یہ وہی عمران خان ہیں جو کرکٹ میں بھی نیوٹرل ایمپائر لے کر آئے تھے، اپوزیشن کی جانب سے ایک طرف ووٹ کو عزت کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف ووٹرز کو ٹھوکر مارتے ہیں، اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمنٹ میں آکر تجاویز دے، انتخابی اصلاحات پر پارلیمنٹ سے ہٹ کر کوئی بھی فورم مناسب نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ سسٹم نہ چلے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے نظریے میں زمین و آسمان کا فرق ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، اپوزیشن چوں چوں کا مربہ اور بھان متی کا کنبہ ہے، شہبازشریف کا اپنی پارٹی پر کنٹرول نہیں، فیصلے نوازشریف اور مریم نواز کرتے ہیں، شہباز شریف کبھی بلاول تو کبھی مولانا کا کندھا استعمال کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں