0

ملک میں کورونا سے مزید 37 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 2.55 فیصد ریکارڈ


اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے مزید 37 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 1050 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 065 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1050 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.55فیصد رہی۔ جب کہ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 37 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں