0

ن لیگی وزیر خزانہ نے ملک کو آئی ایم ایف پروگرام تک لیجانے میں اہم کردارادا کیا، وزارت خزانہ


اسلام آباد: ترجمان وزارت خزانہ نے مفتاح اسمائیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگی وزیر خزانہ کی پالیسیوں نے ملک کو آئی ایم ایف پروگرام تک لے جانے میں اہم کردارادا کیا ۔ترجمان وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام چل رہا ہے اور اگست میں ایک سال کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا،حکومت اصلاحات کی پابند ہے اور کورونا کے باوجود اصلاحات جاری رکھی گئیں، ٹیکس محصولات رواں مالی سال کے آخر میں 4700 ارب روپے ہونگے، ن لیگ کی حکومت کے آخری سال میں ٹیکس محصولات 3862 ارب روپے جمع ہوئے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23.4 ارب ڈالر ہیں جو ن لیگ کے دور میں 16.4 ارب روپے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں