0

وقت آگیا ہے سیاسی جماعتوں کو تلخیاں ختم کرنا ہوں گی، شیخ رشید


اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو آنیوالے وقتوں کی سیاسی صورتحال کی تیاری کرنی چاہیے، وقت آگیا ہے سیاسی جماعتوں کو تلخیوں کو ختم کرنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ حکومت نے تمام ویزے آن لائن کر دیئے ہیں، پہلے ویزوں کیلئے لین دین کیا جا تا تھا، اب ایگزٹ ویزا بھی آن لائن ہو گیا ہے، 2080 روپے کی اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے، اس دور میں 3 لاکھ ویزے جا ری ہوئے ہیں اسکا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، تمام تحصیلوں میں نادرا ہیڈ کوارٹر کھولنے کا اختیار ایم این ایز کو دے دیا ہے، شناختی کارڈ ز کیلئے موبائل رجسٹریشن کا آغاز فاٹا میں شروع کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم نے مہنگی بجلی کے معاہدے کیے، ان معاہدوں کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوئے، پاکستان میں اگر بجلی سستی ہوجائے تو بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے، ماضی میں کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے تو تمام مسئلے حل ہوسکتے ہیں، وزیراعظم سستی بجلی کیحوالیسیکوشش کررہیہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں