0

ڈرون گرنے کے بعد نایاب سمندری پرندے خوفزدہ ہوکر فرار


کیلی فورنیا: انتہائی حساس اور اپنی بقا کے خطرے سے دوچار سمندری ابابیلوں نے اپنے مسکن پر ڈرون گرنے کے بعد وہاں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور اب تک واپس نہیں آئی ہیں۔کیلیفورنیا میں واقع بولسا چیکا ماحولیاتی پارک میں نایاب ترین ایلگینٹ ٹرن ہر سال انڈے دینے آتیہیں یہ خوبصورت پرندہ سمندری ابابیل کی ایک قسم ہے۔ اگرچہ اسے مکمل ماحولیاتی پارک کا درجہ حاصل ہے کیونکہ یہ ایک بہت حساس پرندہ ہے۔ یہاں ڈرون اڑانے کی بھی ممانعت ہے تاہم مئی میں ایک ڈرون یہاں گرا جس کے بعد پرندے نہ صرف غائب ہوگئے ہیں بلکہ انہوں نے 1500 سے 2000 انڈے بھی ایسے ہی چھوڑ دیئے ہیں جو اب مکمل طور پر ضائع ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے پریشانی میں ایک ایک انڈے کو دیکھا ہے لیکن کسی میں بھی زندگی کے آثار نہیں ہیں۔یہ پرندے بہت لمبا سفر کرکے اپنی نسل خیزی کے لیے یہاں آتے ہیں لیکن ڈرون سے ڈر کر وہ اپنی نسل خیزی کا دور بھی فراموش کرکے یہاں سے کوچ کرچکے ہیں۔ اس جگہ کی منتظم اور ماہرِ ماحول ڈاکٹر میلیسا لوئبل کہتی ہیں کہ ہم نے زندگی میں اتنی تباہی کبھی نہیں دیکھی کیونکہ اس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں