0

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی


ابوظہبی: پی ایس ایل 6 کے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی جس کے ساتھ ہی لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ابوظہبی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے دانش عزیز کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 176 رنز بنائے۔جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ شروع ہوئی تو سیم ایوب اور جیک ویتھرالڈ نے 32 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 19 اور ویتھرالڈ 25 رنز بناکر آٹ ہوئے۔دسویں اوور میں عثمان خان 15 رنز پر کیچ آٹ ہوگئے اسی طرح 13 ویں اوور میں اعظم خان بھی 15 رنز پر کیچ آٹ ہوگئے۔ 16 اوور کے اختتام تک گلیڈی ایٹرز نے 118 رنز بنالیے۔123 رنز کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پانچویں وکٹ بھی گرگئی۔ حسن خان 24 رنز بناکر رن آٹ ہوگئے جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید مشکل میں آگئے۔ ان کے فوری بعد عبدالناصر آئے جو صفر پر کیچ آٹ ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں