0

ی برادری مسئلہ افغانستان کے دیرپا سیاسی حل کے لیے کاوشیں تیز کرے، وزیر خارجہ


اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ عالمی برادری افغان مسئلہ کے دیرپا سیاسی حل کے لیے کاوشیں تیز کرے۔عالمی یوم پناہ گزین پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان آج کے دن کے مناسبت سے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے، کورونا وبا کے باعث عوامی صحت، سماجی و معاشی چیلنجز کے پس منظر میں یہ دن منایا جا رہا ہے، موجودہ چیلنجز نے بوجہ تشدد اور تنازعات، بے گھر افراد کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں تنازعات کے شکار امور کا جائزہ لے کر تنازعات کی روک تھام کا پیغام دیتا ہے، ہمیں امن میں سرمایہ کاری، تنازعات کو روکنے، حل کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں مہاجرین کے تحفظ کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنا ہو گا، ہمیں فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجرین کے میزبان ممالک کی ذمہ داریاں بانٹنا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں