0

اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات ٹیم ورک کا نتیجہ قرار


حسن علی نے پی ایس ایل 6میں اسلام آباد یونائٹیڈکی فتوحات کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام کرکٹ کارنر ود سلیم خالق میں گفتگوکرتے ہوئے حسن علی نے کہاکہ ابوظبی کی کنڈیشنز مشکل اور یہاں سخت گرمی ہے مگر بولرز کو سیم اور سوئنگ کرنے میں مدد بھی مل رہی ہے،آپ گرمی یا سردی کو تو کنٹرول نہیں کرسکتے تاہم بطور پروفیشنل کنڈیشنز کے مطابق بہتر بولنگ کرنا ممکن ہے،میں بطور سینئر پلیئر ذمہ داری لیتے ہوئے ٹیم کیلیے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں،اچھی بات یہ ہے کہ دیگر بولرز بھی ساتھ دے رہے ہیں، وسیم جونیئر ایک میچ کے سوا بہتر کارکردگی میں کامیاب رہے،انجری سے کم بیک کے بعد عاکف جاوید نے بھی عمدہ پرفارم کیا،سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بولرز ٹیم کی ضرورت کے مطابق اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ مشکل مگر اچھی لائن و لینتھ اور ویری ایشن کے ساتھ بولنگ کریں تو وکٹیں اڑانے میں لطف بھی آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں