0

سری لنکا؛ کورونا ایس او پیز کے بہانے مسلمانوں پر فوج کے تشدد پر انکوائری کا حکم


کولمبو: سری لنکا میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار فوج نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کی تذلیل کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں لاک ڈاون کے دوران کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے کے دوران فوج نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا اور ان کی تذلیل کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کو سڑکوں پر ہاتھ کھڑے کرنے اور گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جب کہ ایک قصبے میں مسلمان شہریوں کو روڈ پر گھسیٹا بھی گیا۔ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ دیگر قومیتوں کے افراد کے ساتھ نرم دلی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور انہیں معمولی تنبیہ کے بعد واپس گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ان ویڈیوز پر صارفین نے شدید احتجاج کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں