0

امریکا کو ہوائی اڈے دیے توپاکستان میں پھر دہشت گردی بڑھے گی ، وزیر اعظم


واشنگٹن: وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ اگر امریکا کو افغانستان کے خلاف ہوائی اڈصے دئے گئے تو پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی بڑھے گی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگوں کے دوران پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا، 70 ہزار سے زائد پاکستانی جاں بحق ہوئے، امریکا نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر امداد فراہم کی جب کہ پاکستان کی معیشت کو 150 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، امریکا کے ساتھ جنگ میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، امریکی کوششوں میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو ایک ساتھی کی حیثیت سے نشانہ بنایا گیا، امریکی ڈرون حملوں سے جنگ نہیں تو جیت پائے لیکن نفرت پیدا کردی، امریکا نے افغان سرحد پر قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کیلئے دبا ڈالا، شمالی وزیرستان میں 10 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ ہم نے پہلے ہی بہت بھاری قیمت ادا کردی، اب مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں