0

اپوزیشن جانتی ہے اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں، فواد چوہدری


اسلام آباد: وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ابھی سے دھاندلی کا واویلا کررہی ہے کیوں کہ انہیں پتا ہے کہ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 1947 سے 2008 تک پاکستان نے 6 ہزار ارب روپے کا غیر ملکی قرضہ لیا، اس چھ ہزار ارب روپے سے ہم نے دنیا کی پانچویں بڑی فوج بنالی، اسلام آباد کا شہر بنایا، موٹر ویز بنائیں، نیوی بیسز بنائیں اور گوادر بنایا لیکن 2008 سے 2018 تک 26 ہزار ارب روپے کے قرضے ہو گئے، اب دو ہزار ارب روپے سالانہ صرف سود کیلئے دیے جاتے ہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انہوں نے قرضے لے کر پاور پلانٹ لگائے، ساہیوال میں کوئلے کا پلانٹ لگایا جہاں کوئلہ نہیں ہوتا، علاقہ کو شدید ماحولیاتی خطرات لاحق ہیں اور ان کی وجہ سے ہمیں آئی پی پیز کو نو سو ارب روپے کی سالانہ ادائیگی کرنا پڑتی ہے جب کہ 2023 میں ہمیں بجلی گھروں کو پندرہ سو ارب روپے ادا کرناہیں، اس وقت 30 ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے لیکن چوبیس ہزار میگاواٹ سے زیادہ ترسیل نہیں کر سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں