0

بلاول نے وزیراعظم کے خواتین کے لباس سے متعلق بیان کو افسوسناک قرار دیدیا


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے لباس کو جنسی زیادتی سے مشروط کرنے کو افسوس ناک قرار دے دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاس میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں اور انہیں ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کپڑوں کا جنسی زیادتی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیادتی اور ظلم کرنے والوں کے لیے ایک جیسا قانون ہونا چاہیئے۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وکٹم بلیمنگ کی جو روایت پاکستان میں شروع ہوئی ہے یہ ایک خطرناک سلسلہ ہے، ہمیں ہمیشہ متاثرہ فرد کا ساتھ دینا چاہیے اور جرم کرنے والوں کے لیے کوئی بہانہ نہیں دینا چاہیئے۔ جب ایک وزیر اعظم ایسی بات کرے گا تو اس یہی پیغام آگے جائے گا کہ آپ مجرم کو جرم کرے کا جواز فراہم کر رہے ہیں اور خود پر ہونے والا ظلم کا ذمے دار متاثرہ فرد ہی ہے مجرم نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں