0

بلوچستان حکومت میں بحران کا خطرہ ٹل گیا


کوئٹہ: بلوچستان حکومت میں بحران کا خطرہ ٹل گیا، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور پی ٹی آئی کے سردار یار محمد رند کے درمیان جاری تناو میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے دورہ بلوچستان کے موقع پر سردار یار محمد رند اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، شہریار آفریدی نے صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند کو وزارت سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی منالیا۔ شہریار آفریدی کے ساتھ ملاقات میں یار محمد رند نے استعفی نہ دینے کا وعدہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہریار آفریدی نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور یار محمد رند سے اختلافات ختم کرنے کی درخواست کی۔ وزیر اعلی جام کمال خان نے شہریار آفریدی کی درخواست پر یار محمد رند سے ملاقات کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی سردار یار محمد رند سے ملاقات کرکے انکے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں