0

ٹرمپ کورونا میں مبتلا امریکیوں کو گوانتاناموبے میں بند کرنا چاہتے تھے، کتاب میں انکشاف


واشنگٹن: کورونا کے ابتدائی دنوں میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وبا میں مبتلا ہونے والے امریکیوں کو کسی جزیرے میں الگ تھلگ رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے ان کا انتخاب گوانتاناموبے تھا۔کتاب میں فروری 2020 کو ہونے والے ایک اجلاس سے متعلق بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اسٹاف سے پوچھا کہ کیا ہمارے پاس ایسا کوئی جزیرہ نہیں جہاں کورونا میں مبتلا شہریوں کو بھیجا جا سکے تاکہ ملک میں وبا مزید نہ پھیلے۔کتاب کے متن کے مطابق اسٹاف سے پوچھے گئے سوال کا جواب ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی دیتے ہوئے کہا کہ گوانتاناموبے کے بارے میں کیا خیال ہے تاہم اس جواب پر ان کے اتحادی بھی دنگ رہ گئے اور اس تجویز کو مسترد کردیا۔امریکی محکمہ صحت کے اعلی عہدیداروں کے انٹرویو پر مشتمل کتاب میں مزید لکھا ہے ایک اور موقع پر سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم اپنے ملک میں اشیا درآمد کرتے ہیں تاہم کبھی بھی وائرس درآمد کرنا نہیں چاہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں