0

کابینہ اجلاس ؛ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ملکی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کابینہ نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، ایجنڈے میں وفاقی کابینہ سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری، وفاقی کابینہ چیئرمین پی آئی اے کی تعیناتی، ونڈ پاور منصوبے کے لیے منگوائی گئی کرینوں کی پوسٹ شپمنٹ انسپیکشن کا معاملہ، اسلام آباد کے زون 4 میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری، فیڈرل گورنمنٹ امپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال، تجاوزات کے خلاف پبلک پراپرٹی بل 2021 ، سپریم کورٹ سٹاف ہاوسنگ کالونی کی تعمیر کی منظوری اور لگزمبرگ کے ساتھ دہری شہریت کا معاملہ شامل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں