0

یہ عجیب اسٹرا ہچکیاں روک سکتا ہے


نیویارک: اگر چھری سے پانی کاٹنے، سبزیوں کے پتے چوسنے اور دیگر ٹوٹکے ہچکیوں کو روکنے میں کامیاب نہ ہوسکیں تو آپ سائنسدانوں کی تیارکردہ یہ نئی نلکی آزمائیں کیونکہ اسے بنانے والوں کا دعوی ہے کہ یہ ہچکیاں روک سکتی ہے۔جیسے ہی آپ اسٹرا سے پانی یا کوئی مشروب پیتے ہی تو پیٹ اور سینے کو ملانے والے درمیانی حصے ڈائیافرام پر بوجھ پڑتا ہیاور ایپی گلوٹس کو کھولنے اور بند کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ سانس کی نالی کا ایک پردہ ہے جو کھاتے وقت کھل جاتا ہے لیکن سانس کے اندر کھانا نہیں جاتا۔ اس کے علاوہ یہ نلکی دو اعصاب کو تحریک دیتی ہے جس سے ہچکی روکنے میں مدد ملتی ہے۔اسٹرا کی قیمت 14 ڈالر ہے جس کا نام ہک اوے رکھا گیا ہے۔ فی الحال اسے 209 افراد پر آزمایا گیا ہے، کیونکہ مسلسل ہچکیوں کے لوگ ملنا مشکل ہوتا ہے۔ دس میں سے نو افراد نے اسٹرا کو بہت مفید پایا ہے اور اس کی تعریف کی ہے۔ اگر کوئی اسٹرا سے ایک یا دو گھونٹ پی لے تو ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں