0

سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قرارداد منظور


اسلام آباد: سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنے کی متفقہ قراردار منظور کرلی گئی۔سینیٹ میں مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی فوری واپس لینے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی ہے جس میں بھارت سے کشمیر پر ناجائز تسلط کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔متفقہ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت دے اور کشمیر کی آئینی حیثیت کو 5 اگست 2019 سے پہلے کی حالت پر بحال کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں