0

مریم نواز کا مرحوم عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ


مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہیں، اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا، ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، مزید آوازیں اٹھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں