0

چین کے دوشہروں کے درمیان کوانٹم ڈیٹا رابطے کا کامیاب تجربہ


بیجنگ: چین کے سائنسدانوں نے دو شہروں کے درمیان انتہائی محفوظ کوانٹم رابطے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں شہر ایک دوسرے سے 511 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ تاہم اس کے درمیان ایک روایتی ریلے سسٹم موجود تھا۔ تاہم آگے چل کر یہ ایک محفوظ کوانٹم نیٹ ورک کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔اس عمل کو کوانٹم میکانیات کی ایک خاصیت یعنی کوانٹم الجھا (اینٹینگلمنٹ) کی بدولت انجام دیا گیا ہے۔ اس میں دو ذرات فاصلے پر رہتے ہوئے بھی ایک دوسرے پر اثرانداز ہوتے ہیں یعنی جب ایک ذرے کی کیفیت معلوم کرلی جاتی ہے تو دوسرے ذرے کے خواص کا پتا چلانا آسان ہوجاتا ہے۔تجربے میں جب روشنی کے دو ذرات یعنی فوٹون کو کوانٹم الجھا سے گزارا جاتا ہے تو کوانٹم انکرپشن یعنی کوانٹم خفیہ سازی کا عمل واقع ہوتا ہے۔ اس طرح انتہائی خفیہ اور محفوظ معلومات طویل فاصلے تک بھیجی جاسکتی ہیں۔ اس ضمن میں کئی ماہ قبل چینی ماہرین دو ڈرون سے سادہ کوانٹم معلومات کا تبادلہ کراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں