0

کورونا وائرس واقعی میں مردوں کو بانجھ کرسکتا ہے


ٹیکساس: چوہے جیسے جانوروں ہیمسٹرز پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کووِڈ 19 کی عالمی وبا کا باعث بننے والا کورونا وائرس مردانہ تولیدی نظام کو متاثر کرکے مردانہ بانجھ پن کی وجہ بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ ہیمسٹرز کو انسان سے مشابہ ترین جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اکثر اوقات کوئی طبی تحقیق پہلے ان پر (یا انہی جیسے دوسرے جانوروں پر) آزمائی جاتی ہے جس میں مثبت نتائج کے بعد انسانی تجربات کا آغاز کیا جاتا ہے۔کووِڈ 19 کے حوالے سے بھی ہیمسٹرز بہت مفید ثابت ہوئے ہیں کیونکہ تحقیق کے دوران جو علامات ان میں پیدا ہوئیں، وہی علامات بعد ازاں انسانوں میں بھی دیکھی گئیں۔اب تک مختلف اسپتالوں اور طبی مراکز میں کووِڈ 19 سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوجانے والے ایسے کئی مرد مریض آچکے ہیں جنہیں اپنے فوطوں (testes) کے مقام پر تکلیف کی شکایت تھی یا پھر ان میں مخصوص مردانہ ہارمون ٹیسٹوسٹیرون بننا تقریبا بند ہوچکا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں