0

گھر بیٹھے سپر اسٹور کے چوروں پر چیخیں اور تنخواہ پائیں


بھارتی گجرات: جہاں تک دور رہتے ہوئے گھر بیٹھے کام کا تعلق ہے تو اس میں ایک دلچسپ ملازمت کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ جب کوئی چور امریکی سپر اسٹور سے کوئی شے چراتا ہے، رقم دیئے بنا باہر جاتا ہے یا کوئی ڈاکو اندر گھس آئے تو بھارت اور دیگر ممالک میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر کلرک لاڈ اسپیکر پر اسے خبردار کرتا ہے کہ اس کی ویڈیو بن رہی ہے اور پولیس کو فون کردیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں سیون الیون جیسے کئی اسٹور نے ان دیکھی آواز کا تجربہ کیا ہے جو مجرموں اور اٹھائی گیروں کو ہزاروں کلومیٹر دور سے للکارتی ہے۔ اس کے فوری اور دلچسپ نتائج سامنے آئے ہیں کیونکہ نادیدہ شخص کی زوردار آواز سے مجرم گھبراجاتیہیں اور وہ سرپرپاں رکھ کر بھاگ نکلتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کے بعد بہت دلچسپ واقعات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ایک چھوٹی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک شخص کولر سے کافی کی بوتل نکالتا ہے غٹاغٹ پینے لگتا ہے اور آگے بڑھ کر باہر جانے لگتا ہے تواچانک ایک آواز آتی ہے کہ یہ بوتل اسکین کرکے اس کی رقم دیدی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں