0

لاہور بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار کراچی تک پھیل گیا


کراچی: لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کا دائرہ کار کراچی تک پھیل گیا ہے۔ حساس اداروں نے لاہور بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک ڈیوڈ کا مکمل ریکارڈ حاصل کرلیا جس کے مطابق وہ کراچی کا رہائشی ہے اور اس کے نام پر دو موبائل سم کارڈ رجسٹرڈ ہیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس بھی کراچی سے بنا ہوا ہے۔حساس ادارے کے اہلکاروں نے گزشتہ شب محمود آباد کے علاقے میں واقع اس کے گھر اور سسرال پر چھاپے مارے، چھاپے کے وقت گھر میں ڈیوڈ کی بیوی اور ایک بیٹا موجود تھے جبکہ سامنے ہی واقع سسرال میں اس کے سسرالی رشتے دار موجود تھے۔چھاپے کے دوران ڈیوڈ کے ایک بیٹے کیون اور برادر نسبتی (سالا) پال کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ کچھ دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں