0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل


دبئی: رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا ہے۔کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق یو اے ای میں شیڈول انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ عمان میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں