0

یہ سائنسدان مینڈکوں سے ٹرا کر باتیں کرنے کے ماہر ہیں!


وکٹوریا: آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف نیوکاسل میں ایک سینئر سائنسدان پروفیسر مائیکل ماہونی ہیں جو مینڈکوں سے باتیں کرنے کیلیے انہی کی طرح ٹر ٹر کرتے ہیں؛ اور جب مینڈک ٹرا کر انہیں جواب دیتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتے ہیں۔وہ مینڈکوں کی آوازوں کی اتنی مہارت سے نقل کرتے ہیں کہ خود مینڈک بھی دھوکا کھا جاتے ہیں اور ٹرا کر انہیں جواب دینے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔یہی مہارت استعمال کرتے ہوئے 70 سالہ پروفیسر ماہونی اپنے طویل کیریئر میں مینڈکوں کی 15 انواع بھی دریافت کرچکے ہیں۔نیوز ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں پروفیسر ماہونی نے بتایا کہ جب وہ مینڈکوں کو پکارتے ہیں اور انہیں جواب ملتا ہے تو انہیں خوشی ہوتی ہے لیکن مجھے خدشہ ہے کہ کہیں یہ مینڈک خاموش نہ ہوجائیں، انہوں نے رائٹرز کو بتایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں