0

انڈونیشیا میں تمام اسپتال کورونا کے مریضوں سے بھر گئے


جکارتا: انڈونیشیا میں کورونا وبا کی تازہ لہر نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے باعث تمام اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور صحت کا نظام مکمل طور فیل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں صرف گزشتہ ہفتے کورونا 20 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وارڈز مکمل طور پر بھر گئے جب کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث طبی عملے میں کمی کا سامنا ہے۔سب سے زیادہ خراب صورت حال جکارتہ میں ہے جہاں 75 فیصد بستر مکمل طور پر مریضوں سے بھر گئے ہیں اگر یہی صورت حال رہی تو آئندہ دو یا تین دن میں مریض اسپتال کی پارکنگ یا دروازے پر بستر خالی ہونے کا انتطار کرتے ہوئے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں