0

ایف اے ٹی ایف پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے، حماد اظہر


وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر اپوزیشن کا بیانیہ افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی بلیک لسٹنگ کی باتیں ختم ہوگئی ہیں اور ایف اے ٹی ایف کے چیلنج کوجلد پورا کرلیں گے، فیٹف کے صدر جو پہلے بلیک لسٹ کی باتیں کرتے تھے، آج پاکستان کی تعریفیں کررہے ہیں، اس سے اپوزیشن کو گھبرانا نہیں چاہیے، اپنی سیاست کیلئے ملک کو نقصان نہیں پہنچائیں، اپوزیشن تقسیم ہورہی ہے، آپس میں اختلافات نظرآرہے ہیں۔اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہوں نے آر ایل این جی کے معاہدے 13.3 فیصد پرکیے ہم نے 10.2 فیصد پرکیے ہیں، اگر ہم ان کے مطابق آر ایل این جی معاہدے کرتے تو 500 ارب روپے کا نقصان ہوتا، کار کے پاور پلانٹ کا مسئلہ یہ پیدا کرکے گئے ہم نے حل کیا ، آئی پی پیز کے مسائل ہم نے حل کیے، اپوزیشن کے دور میں بہت سی ایسی چیزیں ہوئی جو ہم نے ٹھیک کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں