0

جوہر ٹان دھماکا؛ بارودی گاڑی لاہورلانے والا دہشت گرد اور ایک خاتون گرفتار


لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہر ٹان دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہور منتقل کرنے والے مبینہ دہشت گرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹان میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص پیٹر پال کا ملازم سجاد ہے، پیٹر پال کی گرفتاری کے وقت سجاد ڈر کر اپنے گاں منڈی بہاالدین چلا گیا تھا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار دوسرے شہر میں تیار کی گئی، سجاد حسین نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں