0

دولہا بغیر چشمے کے اخبار پڑھنے میں ناکام، دلہن کا شادی سے انکار


اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دلہن نے شادی سے اس لیے انکار کردیا کیونکہ اس کے ہونے والے شوہر کی نظر اتنی زیادہ کمزور تھی کہ وہ چشمے کے بغیر اخبار بھی نہیں پڑھ سکتا تھا۔خبروں کے مطابق، اتر پردیش کے علاقے صدر کوتوالی میں قصبہ جمال پور کی ارچنا اور قصبہ بنشی کے شیوم کی شادی طے ہوگئی تھی اور دونوں کے گھر والے تیاریوں میں مصروف تھے۔شادی کی تقریبات میں دلہن کے گھر کی عورتوں نے دیکھا کہ دولہا نے زیادہ تر وقت چشمہ لگایا ہوا تھا جس پر انہیں اندازہ ہوا کہ شاید وہ چشمے کے بغیر ٹھیک سے نہیں دیکھ سکتا۔رشتہ طے کرتے وقت لڑکے والوں نے یہ بات نہیں بتائی تھی، لہذا ان عورتوں نے عین شادی والے دن دولہا کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں