0

دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر


اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم انسداد دہشت گردی کی جنگ تقریبا جیت چکے ہیں دہشت گردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم جیت چکے ہیں، اب پاکستان کا حقیقی چہرہ سامنے لانے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل امچیور شارٹ فلمز کے ذریعے فلم سازوں نے بہترین کام کیا، ہمیں کئی سو شارٹ فلمیں موصول ہوئیں، اس سال جیتنے والے پہلے 15 طلبہ کو یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں ایک سال کی فلم میکنگ کی ٹریننگ حاصل کریں گے، زندہ معاشرے اپنے پودوں کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں، ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں