0

چاول میں ہیضے کی ویکسین؛ انسانی آزمائشیں کامیاب


ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ہیضے کی ویکسین والے چاول تیار کرلیے ہیں جبکہ انسانوں پر ان کی ابتدائی آزمائشیں بھی کامیاب ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ ہیضہ، پولیو یا کسی بھی دوسری بیماری سے بچا کیلیے دی جانے والی ویکسینز کو بہت سرد ماحول میں محفوظ رکھنا پڑتا ہے، چاہے وہ قطروں کی شکل میں پلائی جانے والی ویکسینز ہوں یا انجکشن کے طور پر لگائی جانے والی ویکسینز۔میوکورائس سی ٹی بی (MucoRice-CTB) کہلانے والی یہ نئی ویکسین، چاولوں کو پیس کر تیار کی گئی ہے جبکہ اسے عام درجہ حرارت پر لمبے عرصے محفوظ رکھا جاتا ہے اور کسی خصوصی انتظام کی ضرورت نہیں پڑتی۔یہ ویکسین بنانے کیلیے جاپان میں عام اگائے جانے والے چاول کے پودوں میں جینیاتی طور پر کچھ ایسی تبدیلیاں کی گئیں کہ وہ خود ہی یہ ویکسین تیار کرنے لگے جس کی مناسب مقدار اِن کے چاولوں میں بھی موجود ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں