0

یہ عینک 140 انچ چوڑا ڈسپلے دکھاسکتی ہے


کیلیفورنیا: ایک دلچسپ ایجاد کا احوال سنئے جو ایک مجازی اسکرین والی عینک ہے جسے پہن کر آپ کی آنکھوں کے سامنے ایک مجازی اسکرین ظاہر ہوجاتی ہے اور وہ بھی 140 انچ طویل ہے۔اس کا نام ٹی سی ایل نیکسٹ ویئر جی اسپیکس ہے جسے کسی بھی اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس کیبعد عینک اسمارٹ فون کا بیرونی اسکرین بن جاتی ہے جو کئی فٹ طویل ہوسکتا ہے۔ یعنی عینک پہن کر آپ اپنی آنکھوں کے سامنے سینما اسکرین کا لطف اٹھاسکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عینک میں ویڈیو پروسیسنگ کا کوئی نظام نہیں بلکہ عینک بہت ہلکی پھلکی ہے۔ اس کے اندر دو عدد مائیکرو اوایل ای ڈی پینل لگے ہیں جن کی ریزولوشن 1080 پکسل ہے۔ ان کی بدولت آپ کی نگاہوں کیسامنے ایک وسیع پینل نمودار ہوجاتا ہے اور آپ آگمینٹڈ ریئلٹی میں اسے دیکھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں