0

آل جموں کشمیر جمعیت علما اسلام کا انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان


مظفر آباد: آل جموں کشمیر جمیعت علمااسلام نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
آزاد کشمیر میں الیکشن 2021 کیلئے سیاسی جوڑتوڑعروج پر ہے اور متعدد سیاسی رہنما اپنی اپنی جماعتیں چھوڑ کر دیگر جماعتوں میں شامل ہونے کا اعلان کررہے ہیں، جب کہ کئی جماعتیں انتخابات میں دوسری جماعت کی حمایت کرتی نظر آرہی ہیں۔آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابت میں آل جموں کشمیر جمیعت علمااسلام نے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اور اپنے تمام امیدواروں کو انتخابات 2021 میں پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں بٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں