0

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریں گے، شاہ محمود قریشی


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عوام سے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی۔ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ تمام تعصبات سے بالاتر ہے، پی ٹی آئی عوام سے جنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کا وعدہ نبھائے گی،علیحدہ صوبے کا قیام خطے کی تیز ترین ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، وسیب کی تقدیر بدلنے کے لئے تمام اختیارات کا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے، جنوبی پنجاب کے ہر شہر اور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد علیحدہ بجٹ مختص ہونا بارش کا پہلا قطرہ ہے۔علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کی عوام کی محرومیوں کیازالے کا آغاز ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں