0

روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، وزیر اعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکانٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سیاچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاونٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دو روز قبل (25 جون) روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے، ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،2 ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد یہ دوسرا بڑا ریکارڈ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں