0

عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے کلبھوشن کے وکیل بن گئے، بلاول بھٹو زرداری


ہجیرہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بنتے بنتے اب کلبھوشن یادیو کا وکیل بن چکا ہے۔ہجیرہ آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور کشمیریوں کا رشتہ 3 نسلوں کا ہے، آپ نے ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا اور انہوں نے آپ کا ساتھ دیا، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیرمیں جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی بنیاد رکھی، آزاد کشمیر کے عوام عمران خان کی مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں