0

ن لیگ کا سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والوں کے اثاثے سامنے لانے کا مطالبہ


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والوں کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے، نیب گردی کر کے ٹیکس ریوینیو میں اضافہ نہیں ہوتا، 2001 سے اطلاق کرنا عمران صاحب کی بدنیتی کا اظہار ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا ختیار کیاگیا، عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں تاہم ایف بی آر سے یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں