0

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اشیائے ضروریہ کی سبسڈی میں توسیع کی معیاد کم کردی


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے یوٹیلٹی اسٹور کواشیائے ضروریہ پر دی جانے والی سبسڈی میں 6 ماہ کے بجائے صرف 15 دن توسیع کی منظوری دی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو، اسٹیبلشمنٹ، ایوی ایشن، خزانہ، بین الصوبائی رابطہ اور وزارت داخلہ کے لیے 10 ضمنی گرانٹس کی سمریوں کی منظوری سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پرعوام کو 5 اشیائے ضروریہ کی فراہمی کیلیے دی جانے والی سبسڈی میں یکم جولائی2021 سے31 دسمبر 2021 تک توسیع کی منظوری دینے کی سمری پیش کی گئی تھی تاہم تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ای سی سی نے یکم جولائی سے 15 روز کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں