0

حکومت کا کورونا پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان


اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس کی ایس او پیز میں نرمی کا اعلان کردیا، یکم جولائی سے کاروباری اوقات 10 بجے تک ہوں گے، صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ریسٹورنٹس میں کھانے اور سنیما جانے کی اجازت ہوگی، تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں جاری کورونا وائرس کی صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے پابندیوں میں نرمی لانے کا فیصلہ کیا گیا اور طے کیا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی سے 31 اگست تک ہوگا۔کاروباری مراکز کو 10 بجے تک کھلنے کی اجازت اجلاس میں کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیٹرول پمپس، میڈیکل اسٹورز سمیت ضروریات کے اہم کاروباروں کو چوبیس گھنٹے کھلنے کی اجازت ہوگی۔صرف ویکسین لگوانے والے ریسٹورنٹ میں کھا سکیں گے ریسٹورنٹس کو آٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ان ڈور پر 50 فیصد کی پابندی عائد ہوگی۔ فیصلوں کے مطابق صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور ڈائننگ کی سہولت حاصل کرسکیں گے، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں