0

مسافروں کی سلامتی کیلیے پی آئی اے طیارے کو بھارتی حدود میں لے جانا پڑگیا


کراچی: خراب موسم کے باعث مسافروں کی سلامتی کے پیش نظر پی آئی اے طیارے کو بھارتی حدود میں لے جانا پڑگیا جہاں وہ آٹھ منٹ تک پرواز کرتا رہا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ واقعہ جمعہ کو پیش آیا جس میں قومی ایئرلائن کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 306 نے مختصر وقت کے لیے بھارتی حدود استعمال کی۔ جس وقت جہاز لاہور کے قریب پہنچا تو اس وقت جہاز کے اپنے مقررہ روٹ پر سفر جاری رکھنے کے لیے موسم سازگار نہیں تھا۔غیرمعمولی موسمی حالات کے پیش نظر اور مسافروں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کی وجہ سے قوانین کے تحت جہاز کے عملے کو بھارتی حدود کا استعمال ناگزیر ہوگیا تھا۔ذرائع کے مطابق پرواز کو بغیر بھارتی حدود استعمال کیے ایک متبادل راستہ بلوچستان کے ذریعے پشاور ائرپورٹ پر لینڈنگ کے بھی موجود تھا تاہم اس میں راستے کی طوالت کے پیش نظر اضافی ایندھن کی ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں