0

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال بند کرے، اقوام متحدہ


جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ بھارت اپنی سیکیورٹی فورسز کو مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سے بچوں کو نشانہ بنانے سے روکے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رپورٹ بچوں اور مسلح تصادم کی روشنی میں جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا کہ بھارت بچوں کو سیکیورٹی فورسز سے منسلک نہ کرے اور بچوں پر پیلٹ گن کے استعمال سے گریز کرے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے کشمیر میں بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں کی رپورٹس نے مجھے غم زدہ کردیا ہے، میں اس صورت حال پر پریشان ہوں۔سربراہ اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے طلبا، اساتذہ، اسکولوں اور یونیورسٹیز کو مسلح تصادم سے بچانے کے لیے سیف اسکول اور وینکوور کے اصولوں کی جلد از جلد توثیق کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اسکولوں میں فوجیوں کے قیام، بچوں کی گرفتاری اور تشدد پر تشویش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں