0

گھریلو صارفین، پاورسیکٹر اور برآمدی صنعتوں کو بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، وزارت توانائی


اسلام آباد: وزارت توانائی نے گیس کی پیداوری کمپنیوں کو کم سے کم وقت میں گیس کی پیداوار بڑھانے اور پی ایس او کو پاور سیکٹر کیلیے تیل کی فراہمی بڑھانے کے احکامات دے دییہیں۔وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس پیداوار بڑھانے سے متعلق ریفائنریز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، جب کہ پاور پلانٹس کو مقامی گیس کی فراہمی معمول سے بڑھادی ہے۔ جب کہ گیس کی پیداوری کمپنیوں کو کم سے کم وقت میں گیس کی پیداوار بڑھانے اور پی ایس او کو پاور سیکٹر کو تیل کی فراہمی بڑھانے کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق 25 جولائی سیپہلے پہلے ایل ایس ایف او کے دو اور 31 جولائی سے پہلے فرنس آئل کے دو کارگوز پاکستان پہنچ جائیں گے جب کہ پی ایس او نے لوسلفر فرنس آئل کے دو کارگوزکے لیے ٹینڈرز دے دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں