0

اسرائیل کا مسجد اقصی کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور


ابوظہبی: اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے 2 روزہ دورے پر مسجد اقصی کا انتظام سعودی حکومت کے حوالے کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مسجد اقصی کے اس وقت کسٹوڈین اوردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ہیں تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لپید کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر مسجد اقصی کی انتظامی کونسل بنانے پر بات چیت ہوئی ہے جس میں سعودی عرب کو بھی شامل کیا جائے گی۔عرب میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصی کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگیا جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصی کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں